حیدرآباد۔15۔مئی (اعتمادنیوز)آج عثمانیہ یونیورسٹی جے اے سی نے تلنگانہ کے
پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے ٹی آر ایس کے صدر کے چندرا شیکھر راؤ کو وزیر
اعلی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرار داد کو منور کیا۔ اس موقع پر اس تنظیم
کے قائدین نے بتایا کہ کے سی آر وزیر اعلی بننے کی صورت میں تلنگانہ کی
تشکیل کے جد و جہد میں تمام طلبا پر درج کئے گئے کیسوں کو معاف کر دیا
جائیگا۔ جبکہ ایک لاکھ ملازمتیں ‘ اور تلنگانہ کی ترقی کے لئے نئی راہیں
ہموار ہو سکتی ہیں۔